0
Tuesday 31 May 2011 09:19

شمالی وزیرستان ممکنہ آپریشن،امدادی تنظیموں کو 3 لاکھ 65 ہزار افراد کی نقل مکانی کے لئے تیار رہنے کی ہدایت

شمالی وزیرستان ممکنہ آپریشن،امدادی تنظیموں کو 3 لاکھ 65 ہزار افراد کی نقل مکانی کے لئے تیار رہنے کی ہدایت
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں ممکنہ آپریشن کے پیش نظر پاکستان نے ملک کے شمال مغربی حصوں میں کام کرنیوالی امدادی ایجنسیوں کو خاموشی کے ساتھ بڑے پیمانے پر آبادی کے انخلاء سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے، ایک بین الاقوامی امدادی ایجنسی کے سینئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ فاٹا اور خیبر پختونخوا میں کام کرنے والی امدادی ایجنسیوں کو آپریشن سے قبل پیشگی اطلاع دی گئی ہے کہ فوجی آپریشن کے نتیجے میں 50 ہزار خاندانوں یا 3  لاکھ 65  ہزار افراد کے بے گھر ہونے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق ایجنسیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ وسیع پیمانے پر ہونے والے ممکنہ انخلاء سے نمٹنے کیلئے تیاریاں کر لیں۔ 2009ء میں بھی ایسی ہی اطلاعات کے بعد 5 ماہ تک جنوبی وزیرستان میں فوجی آپریشن کیا گیا تھا، دیگر امدادی ایجنسیوں کا موقف جاننے کیلئے ان سے رابطے کی کوشش کی گئی تاہم رابطہ نہیں ہوسکا۔
خبر کا کوڈ : 75775
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش