0
Thursday 1 Nov 2018 15:22

نعیم بخاری کی چیف جسٹس کو ڈیم فنڈ میں فی سیکنڈ ایک ہزار روپے دینے کی پیشکش

نعیم بخاری کی چیف جسٹس کو ڈیم فنڈ میں فی سیکنڈ ایک ہزار روپے دینے کی پیشکش
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے چیف جسٹس آف پاکستان کو ڈیم فنڈ میں فی سیکنڈ ایک ہزار روپے دینے کی پیشکش کردی۔ سپریم کورٹ میں سابق رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان عبدالرؤف کی دہری شہریت نااہلی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزار کے وکیل نعیم بخاری نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل کے سابق وکیل کامران مرتضٰی نے نظرثانی میں وکالت سے معذرت کرلی ہے، لہٰذا مجھے عدالت بطور وکیل پیش ہونے کی اجازت دے۔ عدالت نے نعیم بخاری کی بطور وکیل پیش ہونے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کامران مرتضٰی سمجھتے ہوں گے کہ نظرثانی کا کیس نہیں بنتا، کس گراؤنڈ پر وکیل تبدیل کرنے کی اجازت دی جائے۔

جس پر نعیم بخاری نے کہا کہ مجھے صرف ایک سو بیس سیکنڈ سن لیا جائے۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو کس قیمت پر سن لیں، قیمت ایک ہزار روپے فی سیکنڈ ہوگی، جس پر نعیم بخاری نے کہا کہ عدالت اجازت دے فی سکینڈ 1000 روپے ڈیم فنڈ میں دوں گا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پیسے مانگ کر بطور جج اپنے عہدے پر سمجھوتہ کر رہا ہوں، ڈیم فنڈ کے لئے عدالت میں پیسہ نہیں مانگوں گا، الحمدللہ ڈیم فنڈ میں بہت پیسہ آرہا ہے، چھوٹے چھوٹے بچے ڈیم فنڈز میں عطیات دے رہے ہیں، لگتا ہے 8 ارب کی برکت سے ہی ڈیم بن جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 758917
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش