0
Wednesday 1 Jun 2011 19:02

ایبٹ آباد واقعہ کمیشن، اپنی ذمہ داریاں آئین اور قانون کے مطابق پوری کروں گا، جسٹس جاوید اقبال

ایبٹ آباد واقعہ کمیشن، اپنی ذمہ داریاں آئین اور قانون کے مطابق پوری کروں گا، جسٹس جاوید اقبال
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد تحقیقاتی کمیشن کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد واقعے کی تحقیقات کیلئے اعلی سطح کے کمیشن کی تشکیل قانونی اور آئینی طور پر درست ہے اور کمیشن کے چیئرمین کے طور پر اپنے فرائض انجام دینے کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔ 
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ ایبٹ آباد واقعے کی تحقیقات کرنا ایک تاریخی اقدام ہو گا اور میں اپنی ذمہ داریاں آئین اور قانون کے مطابق پوری کروں گا۔ ایک سوال پر جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ کمیشن کی تشکیل پر اٹھائے جانے والے اعتراضات کو درست نہیں سمجھتا۔ انہوں نے کہا کہ جو ذمہ داری ان پر عائد کی گئی وہ اسے احسن طریقے سے قومی فریضہ سمجھتے ہوئے ادا کریں گے۔ فخرالدین جی ابراہیم اور عاصمہ جہانگیر کی طرف سے اٹھائے جانے والے اعتراضات پر جسٹس جاوید اقبال نے تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔
ادھر جسٹس (ر) فخرالدین جی ابراہیم نے ایبٹ آباد واقعہ پر وزیر اعطم سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے تشکیل دیئے جانے والے کمیشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس میں شمولیت سے معذرت کر لی۔ ذرائع کے مطابق جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم کا خط وزیراعظم سیکریٹریٹ کو موصول ہو گیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد کمیشن کی تشکیل میں قانونی طریقہ کار اختیار نہیں کیا گیا جس پر اعتراض کرتے ہوئے انہوں نے کام کرنے سے معذرت کر لی۔

خبر کا کوڈ : 76119
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش