0
Wednesday 1 Jun 2011 23:17

شمالی وزیرستان،شدت پسندوں کیخلاف آپریشن کا اصولی فیصلہ، حالات ٹھیک ہیں،آپریشن کا ارادہ نہیں، کور کمانڈر پشاور

شمالی وزیرستان،شدت پسندوں کیخلاف آپریشن کا اصولی فیصلہ، حالات ٹھیک ہیں،آپریشن کا ارادہ نہیں، کور کمانڈر پشاور
 میران شاہ:اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں باقاعدہ کوئی اعلان نہیں کیا گیا تاہم آپریشن موسم گرما میں ہی شروع ہو گا۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن اور ایڈمرل مائک مولن کے دورے کے بعد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس بار امریکہ کا لہجہ دس سال قبل والا تھا، جس مین کہا گیا تھا کہ اب پاکستان کو فیصلہ کرنا ہے کہ اسے کیا کرنا ہے۔ پاکستان اپنی حکمت عملی کے تحت شمالی وزیرستان مین آپریشن سے گریز کرتا رہا ہے لیکن اسامہ کی ہلاکت کے بعد اور امریکی صدر براک اوباما کے دو ہزار نو کے اس اعلان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے جس میں کہا گیا تھا کہ جولائی دو ہزار گیارہ سے امریکی فوجوں کا انخلا شروع ہو جائے گا امریکی دباؤ اپنی انتہا کو پہنچ گیا جہان پاکستان کو اس حوالے حتمی فیصلہ کرنا ضروری ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت قبائلی منتخب نمائندوں کو بھی اعتماد میں لے گی، دوسری جانب عسکری قیادت کا اب بھی یہ موقف ہے کہ آپریشن وہ خود کرے گی۔
ادھر پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کی خبروں کی تردید کر دی ہے ۔ پشاور کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آصف یاسین نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی کوششوں کے باعث شمالی وزیرستان میں حالات مسلسل بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ پشاور کے کور کمانڈر نے کہا کہ پاکستانی فوج شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف کسی آپریشن کی تیاری نہیں کر رہی۔ وہاں حالات بہتر ہو رہے ہیں۔ ایک روز قبل رزمک کا کیڈٹ کالج بھی کھول دیا گیا ہے جو انتہائی اہم پیش رفت ہے۔ جنرل آصف یاسین نے اس تاثر کو رد کیا کہ پاکستانی فوج شمالی وزیرستان میں حقانی نیٹ ورک کے خلاف کاروائی سے گریز کر رہی ہے۔ جنرل آصف یاسین نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک ہو، افغان طالبان ہوں یا تحریک طالبان، فوج کسی شدت پسند تنظیم میں تفریق نہیں کرتی اور ملک کے لیے خطرہ سمجھے جانے والے اور فوج پر حملہ کرنے والے تمام دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی جاتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ امریکا یا کسی اور ملک کے ساتھ مشترکہ اۡٓپریشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
خبر کا کوڈ : 76153
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش