0
Sunday 2 Dec 2018 21:42

بھارت سے مکمل آزادی تک جدوجہد جاری رہیگی، مزاحمتی قیادت

بھارت سے مکمل آزادی تک جدوجہد جاری رہیگی، مزاحمتی قیادت
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کی مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ ڈاکٹر محمد عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے بھارتی فوجی سربراہ کے اس بیان پر اپنی گہری تشویش اور فکرمندی کا اظہار کیا ہے، جس میں انہوں نے کشمیر میں ڈرون حملے کرنے کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی فوج کے سربراہ کا چند جوانوں کو زیر کرنے کے لئے اتنے وسیع پیمانے پر طاقت کے استعمال کی دھمکی مضحکہ خیز ہی نہیں بلکہ بچگانہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دس لاکھ فوج جدید اسلحہ سے لیس ہوکر بھی ہمارے آزادی پسند جیالوں کے عزم اور حوصلے کے آگے کمزور پڑ رہے ہیں، اس سے بڑھ کر فوجی سربراہ کی تسلیم شکست اور کیا ہوگی۔

انہوں نے بھارتی حکومت کو کہا کہ اخلاقی اور جمہوری پیمانوں سے آپ یہ جنگ کب کے ہار چُکے ہیں، اسی لئے ڈرون حملوں کی
مدد سے پوری آبادی کو نیست و نابود کرکے یہاں کی زمین پر اپنی گرفت کو مضبوط کرنے کی سازش رچاتے ہیں، جو قابض اور غاصب طاقتوں کا ہمیشہ سے شیوہ ہوتا ہے۔ مزاحمتی قائدین نے کہا کہ بین الاقوامی تنقید اور کچھ حساس اور باضمیر آوازوں کے خوف سے بھارت کے یہ بہادر سپاہی ایسا کرنے سے گریز کررہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ فوجی سربراہ نے ایسی تنقید نہ ہونے کی صورت میں یہ کارنامہ انجام دینے کی تیاری کا عندیہ دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 764437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش