0
Wednesday 12 Dec 2018 23:25
بھاگ ناڑی کی عوام کے دیرینہ مسائل حل کئے جائیں گے

عوام تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، نوابزادہ شازین بگٹی

عوام تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، نوابزادہ شازین بگٹی
اسلام ٹائمز۔ جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ و قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا کہ عوام تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، آج صرف ایک ٹیوب ویل اور آر او پلانٹ کا افتتاح کردیا گیا ہے، بھاگ کی عوام کیلئے مزید ٹیوب ویل اور آر او پلانٹ لگائے جائیں گے تاکہ بھاگ ناڑی کی عوام کو پینے کا صاف پانی میسر ہو سکے، انہوں نے کہا کہ بھاگ ناڑی کی عوام کے دیرینہ مسائل حل کئے جائیں گے، ستر سال سے بھاگ میں پانی کے مسئلے پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھاگ ناڑی میں ٹیوب ویل اور آر او پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ افتتاحی تقریب میں سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈیئر ذوالفقار باجوہ ،کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل وقار احمد، لیفٹیننٹ کرنل سعید میر، ونگ کمانڈر لہڑی لیفٹیننٹ کرنل سعید احمد خان، ڈاکٹر کیلاش کمار، اسسٹنٹ کمشنر عبدالمجید، پی ایچ ای کے ایس ڈی او عبدالناصر خان، جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدر ندیم کاکڑ، صوبائی جنرل سیکرٹری میر شمس کرد، مرکزی نائب صدر سعید صالح آغا، پی ایس میر درمحمد بگٹی، حاجی میر محمد ایوب ابڑو، میر اسماعیل خان چھلگیری، میر بجار خان مغری، میر دوست محمد مغری ارباب قادر بخش ایری، سمیت قبائلی عمائدین اور معتبرین کے علاوہ شہری بھی شریک تھے۔

افتتاحی تقریب سے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام تک پینے کا صاف پانی کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، آج صرف ایک ٹیوب ویل اور آر او پلانٹ کا افتتاح کردیا گیا ہے، بھاگ کی عوام کیلئے مزید ٹیوب ویل اور آر او پلانٹ لگائے جائیں گے۔ اس موقع پر سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈیئر ذوالفقار باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی عوام مسائل کے دلدل میں زندگی گزارنے کے باوجود بھاگ کے ہر گھر میں قومی پرچم لہرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی واٹر سپلائی کی دو سکیمات بھاگ کی جانب آ رہی ہیں، لیکن ملازمین کی کام چوری کی وجہ سے وہ پانی بھاگ کے شہریوں تک پہنچنے کی بجائے راستے میں ہی چوری کرکے زمینوں کی کاشت کیلئے استعمال کیا جارہا ہے، مقامی افراد کی ذمہ داری ہے کہ ایسے چوروں کو نہ چھوڑیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی حفاظتی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کو بھی حل کرنے کیلئے کوشاں ہے، ہم کسی پر احسان نہیں بلکہ اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ ایف سی کی جانب سے بھی بھاگ کی عوام کیلئے ٹیوب ویل اور آر او پلانٹ نصب کیا جائیگا تاکہ بھاگ میں پانی کی قلت کا خاتمہ ہو اور لوگوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہو سکے۔ اس موقع پر بھاگ کی عوام نے رکن قومی اسمبلی کی جانب سے بھاگ شہر کیلئے ٹیوب ویل اور آر او پلانٹ نصب کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ بعد ازاں رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شاہ زین بگٹی اور سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈئر ذوالفقار باجوہ نے ٹیوب ویل اور آر او پلانٹ کی بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
 
خبر کا کوڈ : 766374
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش