0
Saturday 4 Jun 2011 10:02

امام خمینی رہ کی 22 ویں برسی، دنیا بھر سے وفود کی تہران آمد، لاکھوں عقیدت مندوں کی شرکت

امام خمینی رہ کی 22 ویں برسی، دنیا بھر سے وفود کی تہران آمد، لاکھوں عقیدت مندوں کی شرکت
تہران:اسلام ٹائمز۔ انقلاب اسلامی ایران کے بانی رہنما آیت اللہ روح اللہ خمینی کی 22ویں برسی کے حوالے سے جمعہ کو تہران کے انقلاب آڈیٹوریم میں ہونے والے پہلے پروگرام میں 22 مسلم ممالک کے علاوہ کوریا، تائیوان، چین ، سری لنکا، جاپان اور بھارت کے ہزاروں مندوبین نے شرکت کی۔ انقلاب آڈیٹوریم میں دنیا بھر سے آئے ہوئے مندوبین کے درجنوں نمائندوں نے بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رہ کی اسلامی انقلاب کیلئے جدوجہد، مسلم امہ اور اتحاد بین المسلمین کیلئے ان کی کوششوں پر سیر حاصل گفتگو کی۔ امام خمینی رہ کی برسی آج ہفتہ کو منائی جا رہی ہے، جس میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے وفود ایران آ رہے ہیں۔ پروگرام کمیٹی کے ایک سینئر رکن نے بتایا کہ برسی کے حوالے سے آج ہونے والی تقریبات میں دس لاکھ سے زائد افراد شرکت کریں گے، جن میں ایران سمیت مسلم دنیا کے 22 ممالک سے آنے والے زائرین شامل ہونگے۔ انقلاب آڈیٹوریم میں امام خمینی رہ کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے مقررین نے امام خمینی رہ کی شخصیت اور ان کی انقلابی جدوجہد پر روشنی ڈالی۔ ایک عرب مقرر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی رہ نے عالم اسلام اور اتحاد بین المسلمین کیلئے موثر آواز اٹھائی، انہوں نے امت واحدہ کی بات کی، دوسری جانب اسرائیل کے خلاف آواز اٹھانے کا سب سے پہلے انہوں نے مسلمانوں کو شعور دیا، مسلم امہ کے 2 بڑے دشمنوں امریکا و اسرائیل کے خلاف حکمت عملی اختیار کرنے کا طریقہ بتایا جبکہ عرب حکمرانوں کو متحد ہونے کا پیغام دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 76690
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش