0
Thursday 20 Dec 2018 21:27

مقبوضہ کشمیر، ظلم و جبر کیخلاف احتجاج ممنوع اور قانون شکن فعل بن گیا ہے، زاہد علی

مقبوضہ کشمیر، ظلم و جبر کیخلاف احتجاج ممنوع اور قانون شکن فعل بن گیا ہے، زاہد علی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر جماعت اسلامی کے ترجمان ایڈوکیٹ زاہد علی نے کہا کہ کشمیر میں پرامن اور جمہوری طریقے سے ظلم و جبر کے خلاف احتجاج بھی ایک ممنوع اور قانون شکن فعل بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو اس بنیادی جمہوری حق سے روکنے کی خاطر اب کئی حربے استعمال کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کے ذریعے پرامن احتجاجیوں کو روکنے کے علاوہ احتجاج میں شامل افراد کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات کا اندراج کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو حکومتی تشدد اور ہلاکتوں کے خلاف آواز بلند کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی اور اسے ملک دشمن کارروائی قرار دیا جاتا ہے تاکہ بھارتی میڈیا کو عوام کے خلاف جھوٹا پروپگنڈا کرنے کا کھلا موقعہ فراہم ہو۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ان غیر جمہوری اور ظالمانہ کارروائیوں کی کڑی مذمت کرتے ہوئے تمام جھوٹے مقدمات کو واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق سے متعلق عالمی و مقامی اداروں سے اپیل کی کہ کشمیر میں قابض فورسز کے ہاتھوں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے کر ان کو رکوانے کی خاطر ضروری اقدامات کریں۔
خبر کا کوڈ : 767788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش