0
Sunday 5 Jun 2011 15:00

مسلم لیگ ن جمہوریت کا احترام کرے، تیسری قوت کو دعوت نہ دی جائے، ٹانگیں کھینچنے کی بجائے مثبت تنقید کو رواج دیا جائے، منظور احمد وٹو

مسلم لیگ ن جمہوریت کا احترام کرے، تیسری قوت کو دعوت نہ دی جائے، ٹانگیں کھینچنے کی بجائے مثبت تنقید کو رواج دیا جائے، منظور احمد وٹو
لاہور:اسلام ٹائمز۔اپنی رہائشگاہ پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے منظور احمد وٹو کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سیاسی دلدل میں پھنس چکی ہے اور شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے وہ پارلیمنٹ میں شور مچا رہ ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب کا بجٹ پیش کرتے وقت پیپلز پارٹی ن لیگ کی طرح ایوان میں شور نہیں مچائے گی بلکہ مثبت تنقید کرے گی، ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ آيندہ انتخابات میں دال نہ گلنے کی وجہ سے پریشان ہے اور تنہا رہ گئی ہے، بجٹ کے حوالے سے منظور احمد وٹو کا کہنا تھا کہ یہ عوام دوست بجٹ ہے جس نے مہنگائی کے اس دور میں عوام کو ریلیف دیا ہے، ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے منظور احمد وٹو کا کہنا تھا کہ کشمیر میں آزادانہ انتخابات چھبیس جون کو ہی ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 76933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش