0
Sunday 5 Jun 2011 23:52

افغانستان سے امریکی فورسز کا انخلا اگلے مہینے سے شروع ہو جائیگا، گیٹس

افغانستان سے امریکی فورسز کا انخلا اگلے مہینے سے شروع ہو جائیگا، گیٹس
قندھار:اسلام ٹائمز۔ امریکا نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان سے امریکی فورسز کا انخلا اگلے مہینے سے شروع ہو جائیگا، امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس ان دنوں افغانستان کے دورے پر ہیں جہاں وہ طالبان سے لڑائی میں مصروف امریکی فوجیوں کو الوداع کہیں گے۔ رابرٹ گیٹس نے قندھار میں امریکی فوجیوں سے خطاب میں گیٹس نے کہا کہ افغانستان میں موجود اتحادی اور افغان فورسز کو حد سے زیادہ خطرہ نہ ہو، افغان پولیس اور فوج کو اتنی تربیت مل چکی ہے کہ وہ مرحلہ وار انخلا کے دوران ذمہ داریاں سنبھال سکتی ہیں اور 2014ء تک تمام غیر ملکی جنگی فوج کو افغانستان سے نکال لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ خطے میں امن کیلئے مصروف فوجیوں سے ان کا آخری خطاب ہے۔ رابرٹ گیٹس آئندہ ماہ پنٹاگون کے سربراہ کی حیثیت سے مستعفی ہو جائیں گے۔

خبر کا کوڈ : 77022
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش