0
Wednesday 8 Jun 2011 07:34

بحرین میں جلوس عزا پر سرکاری فورسز کی اندھا دھند فائرنگ اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال قابل مذمت ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

بحرین میں جلوس عزا پر سرکاری فورسز کی اندھا دھند فائرنگ اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال قابل مذمت ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
 کراچی:اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ بحرین میں امام علی نقی الہادی ع کے یوم شہادت کے حوالے سے نکالے جانے والے جلوس عزا پر سرکاری فورسز کی اندھا دھند فائرنگ اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال قابل مذمت ہے، مجلس وحدت مسلمین پاکستان بحرین میں ہونے والی اس ریاستی دہشت گردی پر سراپائے احتجاج ہے اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس افسوسناک واقعہ کا فوری نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ بحرینی حکومت ایک جانب تو ایمرجنسی کے خاتمہ کی بات کرتی ہے اور دوسری جانب اس نے پورے ملک میں مارشل لاء جیسی صورت حال پیدا کر رکھی ہے، جو اس کی دوغلی پالیسیوں کا واضح ثبوت ہے۔ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ بحرین دنیا کا شاید واحد ملک ہے جہاں میڈیکل و پیرا میڈیکل سٹاف کو ریاستی تشدد کا نشانہ بننے والے پرامن مظاہرین کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کی پاداش میں مقدمات میں الجھایا جا رہا ہے اور ستم ظریفی یہ ہے کہ انہیں بطور مجرم فوجی عدالتوں میں پیش کیا جاتا ہے، جو انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے انسانی حقو ق کے چارٹر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ مذہبی آزادی ہر انسان کا بنیادی حق جبکہ اس وقت بحرینی حکومت بنیادی مذہبی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور یورپ عرب دنیا میں رونما ہونے والے انقلابات کے بارے میں دوہرا معیار رکھتے ہیں، لیبیا میں تو فضائی حملے کرائے جاتے ہیں جبکہ یمن اور بحرین میں ڈکٹیٹروں کی حمایت میں پرامن مظاہرین کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ گولان میں بے گھر فلسطینیوں پر اسرائیلوں کے وحشیانہ حملوں نے ثابت کر دیا ہے کہ اسرائیلی فلسطینیوں کی واپسی سے خوفزدہ ہیں اور وہ کسی طور بھی ان کی واپسی نہیں چاہتے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ فلسطین کا واحد حل تحریک مزاحمت ہے، مذاکرات محض ایک ڈھونگ ہیں جو کسی بھی حوالے سے سودمند ثابت نہیں ہو سکتے۔
خبر کا کوڈ : 77484
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش