0
Tuesday 12 Feb 2019 23:42

سلیکیٹڈ ٹولہ نااہل ہے، پیپلزپارٹی جب چاہے عمران حکومت گرا سکتی ہے، نتاشہ دولتانہ

سلیکیٹڈ ٹولہ نااہل ہے، پیپلزپارٹی جب چاہے عمران حکومت گرا سکتی ہے، نتاشہ دولتانہ
اسلام ٹائمز۔ صوبہ جنوبی پنجاب کا قیام پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں ہی ہوگا، کیونکہ علیحدہ صوبہ کی آواز سب سے پہلے پیپلزپارٹی نے اٹھائی تھی، جبکہ اگر پارٹی چیئرمین کو گرفتار کیا گیا تو پیپلزپارٹی عوام کو سڑکوں پر لائے گی، ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی جنرل سیکرٹری نتاشہ دولتانہ نے لڈن میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کی آواز سب سے پہلے پیپلزپارٹی نے ہی اٹھائی تھی، اس کا قیام بھی پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں ہی ہوگا، کیونکہ موجودہ حکومت اس قابل نہیں کہ وہ علیحدہ صوبہ بنا سکے، انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی جب چاہے عمران خان حکومت کو گرا سکتی ہے، لیکن خاموش اس لئے ہے کہ عوام کو بھی معلوم ہوسکے کہ یہ عوام کی منتخب حکومت نہیں بلکہ یہ سلیکٹڈ ٹولہ ہے، یہ حکومت اس قابل نہیں کہ وہ ملک چلا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری کو گرفتار کیا گیا تو پیپلزپارٹی احتجاجی تحریک چلائے گی، عوام کو سڑکوں پر لائے گی اور موجودہ حکومت کو گرا دے گی، نتاشہ دولتانہ نے مزید کہا کہ علیم خان کی گرفتاری فیس سیونگ ہے، ایک سوال کے جواب میں نتاشہ دولتانہ نے کہا کہ عنقریب پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے، پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی کریں گے، نتاشہ دولتانہ نے اپنے حلقہ کے حوالہ سے بتایا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیئے تھے، لیکن پچھلی حکومت کے اراکین نے حلقہ کو پس پشت ڈال دیا۔
خبر کا کوڈ : 777578
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش