0
Friday 10 Jul 2009 10:27

مروہ الشربینی کی شہادت نے ثابت کر دیا کہ دہشت گردی کا اصلی مرکز مغرب ہے: طارق الشربینی

مروہ الشربینی کی شہادت نے ثابت کر دیا کہ دہشت گردی کا اصلی مرکز مغرب ہے: طارق الشربینی
شہیدہ حجاب مروہ الشربینی کے بھائی طارق الشربینی نے اپنی ہمشیرہ کی نماز جنازہ میں شرکت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ مروہ الشربینی کی شہادت نے یہ ظاہر کر دیا ہے کہ حقیقی ٹروریزم کا مرکز مغربی دنیا ہے۔ لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق مروہ الشربینی جو "شہیدہ حجاب" کے لقب سے معروف ہو گئی ہیں کی نماز جنازہ میں شریک انکے بھائی طارق الشربینی نے کہا: "ہمارے لئے عرب اور مسلمان ہونے کے ناطے اس وقت مناسب موقع ہے کہ ساری دنیا کو بتائیں کہ حقیقی دہشت گردی کا مرکز مغربی دنیا ہے"۔ انہوں نے مزید کہا: "مغربی ممالک ہمیں رسمی حیثیت نہیں دیتے اور نسل پرستی کا گڑھ ہیں"۔ بین الاقوامی اور جرمن میڈیا پر اس مجرمانہ واقعے کی قابل توجہ کوریج نہ ملنے پر مصری عوام شدید غم و غصہ کا اظہار کر رہے ہیں۔ اسکے علاوہ شہیدہ مروہ الشربینی کی نماز جنازہ میں جرمن سفیر کی غیرحاضری بھی مصری عوام کی طرف سے شدید اعتراض کا باعث بنی ہے۔ شہیدہ مروہ الشربینی چار سال قبل اپنے شوہر علوی علی عکاز جنہیں جرمنی میں جینیٹک انجینرنگ کا اسکالرشپ ملا تھا کے ہمراہ جرمنی آئی تھیں۔ وہ گذشتہ بدھ کو حاملہ ہوتے ہوئے لانڈس کرچ کی ایک عدالت میں اسلامی مقدسات کی توہین کرنے والے ایک جرمن مجرم الکس ڈبلیو کے ہاتھوں شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئیں۔
خبر کا کوڈ : 7871
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش