0
Tuesday 14 Jun 2011 20:02

ضیاء عالم قتل میں ذوالفقار مرزا کو شامل تفتیش کیا جائے،ایم کیو ایم، ذوالفقار مرزا کو ملوث کرنا افسوناک ہے، پی پی

ضیاء عالم قتل میں ذوالفقار مرزا کو شامل تفتیش کیا جائے،ایم کیو ایم، ذوالفقار مرزا کو ملوث کرنا افسوناک ہے، پی پی
 کراچی:اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ ضیاء عالم ایڈووکیٹ کے قتل کی اعلٰی سطح پر تحقیقات کرائی جائے، تحقیقات میں سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کو بھی شامل تفتیش کیا جائے۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی بار کے رکن ضیا عالم ایڈوکیٹ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سے اپیل کی ہے کہ ضیا عالم ایڈوکیٹ کے قتل کا نوٹس لیا جائے اور اعلٰی سطح پر تحقیقات کرائی جائے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ضیا عالم ایڈوکیٹ اجمل پہاڑی کی وکالت کر رہے تھے اور انہیں مختلف مقدمات میں بری کروا چکے تھے۔ رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ ضیاء عالم ایڈووکیٹ کو ہلاک کرنے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے قتل میں سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کا ہاتھ ہے۔
ادھر پیپلز پارٹی کے اراکین سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے ضیاء عالم ایڈووکیٹ کے قتل میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا نام لینا نہایت افسوسناک ہے۔ کراچی سے جاری اعلامیہ میں پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ندیم بھٹو، جاوید شاہ، نصراللہ بلوچ و دیگر نے مشترکہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایڈووکیٹ ضیاء عالم پی پی پی سندھ کونسل کے رکن اور کراچی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے سابق نائب صدر بھی تھے جبکہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی اس طرح کے بیان دے کر سیاسی مفاہمتی عمل کو سبوتاژ نہ کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا بیان ہم بھی دے سکتے ہیں، تاہم پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی مفاہمتی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
خبر کا کوڈ : 78806
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش