0
Wednesday 15 Jun 2011 00:11

امریکہ نے پاکستان کو دی جانے والی امداد کی نگرانی سخت کر دی

امریکہ نے پاکستان کو دی جانے والی امداد کی نگرانی سخت کر دی
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی نے پاکستان کو دی جانے والی امداد کی نگرانی مزید سخت کر دی۔ کانگریس کی رپورٹ کے بعد امداد کا پچھتر فیصد حصہ جاری کیا جائے گا۔
کمیٹی نے امریکہ کے دفاعی اخراجات کے بل کی منظوری دیدی ہے۔ بل کے تحت پاکستان کو دی جانے والی ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر امداد کا پچھہتر فیصد جاری کرنے کیلئے اوباما انتظامیہ کو کانگریس کو رپورٹ دینا ہو گی کہ پاکستان یہ رقم کس طرح استعمال کرے گا۔ یہ رپورٹ ملنے تک امداد کا پچھہتر فیصد حصہ جاری نہیں کیا جائے گا۔ امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی نے پاکستان میں امدادی رقم کے استعمال کا جائزہ لینے کے زیادہ اختیارات کانگریس کو دینے کیلئے ایک ترمیم بھی منظور کی ہے۔ دفاعی بل کی منظوری کے بعد امریکی وزارت دفاع کو پانچ سو تیس ارب ڈالر جبکہ عراق اور افغانستان کیلئے ایک سو انیس ارب ڈالر ملیں گے۔ یہ رقم صدر اوباما کی طرف سے طلب کی گئی رقم سے نو ارب ڈالر کم ہے۔
خبر کا کوڈ : 78851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش