0
Wednesday 15 Jun 2011 12:29

نیٹو کنٹینرز کی آمد و رفت سے فاٹا کی سڑکیں اور پل تباہ ہو رہے ہیں، حکومت ان سے ٹیکس وصول کرے، پی اے سی

نیٹو کنٹینرز کی آمد و رفت سے فاٹا کی سڑکیں اور پل تباہ ہو رہے ہیں، حکومت ان سے ٹیکس وصول کرے، پی اے سی
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پبلک اکاونٹس کمیٹی نے حکومت سے کہا ہے کہ حکومت نیٹو کنٹینرز سے ٹیکس وصول کرے، ان کی آمد و رفت سے ملک بالخصوص فاٹا کی سڑکیں اور پل تباہ ہو رہے ہیں۔ پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس یاسمین رحمان کے زیر صدارت ہوا۔ کمیٹی نے قرار دیا کہ نیٹو کے کنٹینرز پاکستان کی راہداری استعمال کرتے ہیں جس سے سڑکیں اور پل تباہ ہو رہے ہیں لہذا حکومت کو نیٹو سے ٹیکس وصول کرنا چاہئے۔ پی اے سی نے وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس کی جانب سے اپنے دفتر کی تزئین و آرائش پر سوا کروڑ روپے خرچ کرنے سے متعلق رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔ کمیٹی نے فاٹا کے بے تاج بادشاہ، پولیٹکل ایجنٹس صاحبان کے فنڈز کا خصوصی آڈٹ کرنے کی بھی ہدایت کی۔
خبر کا کوڈ : 78977
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش