0
Sunday 19 Jun 2011 20:21

گلگت کے داخلی اور خارجی راستوں پر کلوز سرکٹ کیمرے نصب کئے جائیں گے، سید مہدی شاہ

گلگت کے داخلی اور خارجی راستوں پر کلوز سرکٹ کیمرے نصب کئے جائیں گے، سید مہدی شاہ
گلگت:اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ کسی کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور گلگت میں قیام امن کے لیے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر تلاشی مہم کو سخت کرنے کے لیے گلگت شہر میں دہشت گردی اور ٹارگٹ فائرنگ کی وارداتوں کو روکنے کے لیے کلوز سرکٹ کیمرے فوری نصب کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی صدارت میں منعقدہ امن و امان کے اعلٰی سطحی اجلاس میں شہر میں قائم امن کمیٹیوں کو فعال بنانے کی سفارش کی گئی، جن کو انتظامیہ کی سرابراہی میں محلہ سطح پر قائم کر کے باہمی بھائی چارے کے لیے سرگرم کیا جائیگا۔ اجلاس میں شہر کی مارکیٹوں، بازاروں اور سڑکوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں دیامر ڈیم کے حوالے سے پیدا ہونے والی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور کہا گیا کہ کسی کو قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور پولیس کے ساتھ گلگت بلتستان سکاوٹس کو بھی چلاس شہر میں تعینات کیا جائے، تاکہ قانون شکن افراد کو سختی سے کچلا جا سکے۔ اجلاس میں وزیراعلٰی نے اعلٰی سول و فوجی حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہوں کو بتایا کہ پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لائیگی اور امن کو خراب کرنے والے شرپنسدوں کے ساتھ کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 79869
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش