0
Monday 8 Jul 2019 00:55

تاجر برادری عمران خان کے ویژن کی تکمیل میں تعاون کرے، چوہدری پرویز الہٰی

تاجر برادری عمران خان کے ویژن کی تکمیل میں تعاون کرے، چوہدری پرویز الہٰی
اسلام ٹائمز۔ قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پاکستان اور غریب عوام کی ترقی ہمارا وِیژن ہے، اس پر عمل کرکے ہی پاکستان ترقی کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق گجرات میں شیف انٹرنیشنل کے زیر اہتمام چودھری سجاد حیدر میموریل اسپتال کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الہیٰ نے کہا کہ عمران خان غریبوں کا درد رکھتے ہیں، ہماری سوچ ایک ہے۔ قائم مقام گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی ہی ہم سب کی ترقی ہے، تاجر برادری عمران خان کے ویژن میں تعاون کرے۔ چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے پورا ملک اجاڑ دیا، یہ اب اور کیا چاہتے ہیں، شریف خاندان ملکی معیشت کو دیوالیہ کرنے کے بعد اب اپنی مظلومیت کا رونا رو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج عوام ان سے حساب مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر آباد کارڈیالوجی اسپتال شروع نہ کرنے پر جو قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، آج انہی کے لواحقین کی بد دعائیں شہباز شریف کا پیچھا کر رہی ہیں، اب وزیراعلیٰ پنجاب نے اسپتال کو ترجیحی بنیادوں پر شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ قائم مقام گورنر پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ چیئرمین ایف بی آر نے تاجروں کے مسائل پر غور کا یقین دلایا ہے۔ قبل ازیں، پاکستان مسلم لیگ قاف کے صدر اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے شیف انٹرنیشنل کے زیر اہتمام چودھری سجاد حیدر میموریل اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔
خبر کا کوڈ : 803718
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش