1
0
Thursday 23 Jun 2011 22:56

اسلام آباد طالبان کے بعض گروہوں کو افغانستان میں اپنا اثر قائم کرنے کی نظر سے دیکھتا ہے، صدر اوباما

اسلام آباد طالبان کے بعض گروہوں کو افغانستان میں اپنا اثر قائم کرنے کی نظر سے دیکھتا ہے، صدر اوباما
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر باراک اوباما نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کو کسی اور کے مسئلے کے طور پر دیکھا ہے اور اسلام آباد طالبان کے بعض گروہوں کو افغانستان میں اپنا اثر قائم کرنے کی نظر سے دیکھتا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں صدر اوباما نے کہا کہ وقت کے ساتھ پاک امریکا تعلقات میں مزیدسچائی آئی ہے، تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ ایبٹ آباد آپریشن سے پاک امریکا تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا ہوئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں موجود دہشت گردوں سے نمٹنا اسلام آباد کی ذمے داری ہے۔ دہشت گردی سے سب سے زیادہ خطرہ خود پاکستان کو ہے اور دہشت گردی ہی کے سبب پڑوسیوں اور امریکا سے پاکستان کے تعلقات کشیدہ ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان سے تعلقات مضبوط کرنا چاہتا ہے۔ اوباما نے تسلیم کیا کہ حساس معلومات جمع کرنے اور دہشت گردوں کو نشانہ بنانے میں پاکستان نے تعاون بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان مصالحتی عمل میں پاکستان کا معقول کردار ہے، پاکستان افغان حکومت سے تعمیری تعلق رکھے تو اسے طالبان کو باڑ بنانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
خبر کا کوڈ : 80682
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Way to go on this essay, hepled a ton.
ہماری پیشکش