0
Thursday 23 Jun 2011 22:45

افغانستان میں پاکستان کے بغیر بھی کامیابی ممکن ہے،رابرٹ گیٹس، پاکستان کو امداد حاصل کرنے کیلئے کچھ تبدیلیاں لانا ہوں گی ،ہیلری

افغانستان میں پاکستان کے بغیر بھی کامیابی ممکن ہے،رابرٹ گیٹس، پاکستان کو امداد حاصل کرنے کیلئے کچھ تبدیلیاں لانا ہوں گی ،ہیلری
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے رابرٹ گیٹس کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جاری جنگ میں اگر پاکستان تعاون نہ بھی کرے تو کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ موجودہ تناظر میں جو صورتحال ہے اس کے مطابق انہیں افغانستان میں کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر اوباما نے 2012 تک افغانستان سے ایک تہائی امریکی فوج واپس بلانے کا اعلان کر دیا ہے جس پر امریکی فوج کے سربراہ ایڈمرل مائیک مولن نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مائیک مولن کا کہنا تھا کہ صدر اوباما کا یہ فیصلہ پر خطر ہے۔ 
ادھر امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے بھی کہا ہے کہ افغان جنگ میں کامیابی پاکستانی تعاون کے بغیر بھی ممکن ہے، امریکا پاکستان کو پہلے جتنی امداد دینے کو تیار نہیں۔ واشنگٹن میں سینیٹ کی امور خارجہ کمیٹی کے سامنے اپنے بیان میں ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بہت کامیابیاں ملی ہیں۔ تمام تر چیلنجز کے باوجود پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف دونوں ملک مل کر کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ تاہم پاکستان کو امداد حاصل کرنے کیلئے کچھ تبدیلیاں لانا ہوں گی۔
خبر کا کوڈ : 80681
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش