0
Wednesday 14 Aug 2019 23:43

آج پاکستان بنانے والے پسماندگی کا شکار ہیں، سلیم حیدر

آج پاکستان بنانے والے پسماندگی کا شکار ہیں، سلیم حیدر
اسلام ٹائمز۔ مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان لاکھوں قربانیوں کے بعد بنا ہے، مہاجروں کے آباؤ اجداد نے پاکستان بنانے کیلئے برصغیر میں طویل جدوجہد کی، جب پاکستان معرض وجود میں آیا، تو اپنے گھر اور ریاستیں چھوڑ کر یہاں آئے، لیکن افسوس کہ یہاں سے بھارت جانے والے ہندوؤں کو تو وہاں کلیم دیئے گئے، لیکن بھارت سے ہجرت کرکے آنے والے مہاجروں کو 5 فیصد بھی کلیم نہیں دیئے گئے، آج بھی ہزاروں مہاجر خاندان کرائے کے مکانوں میں بے سر و  سامانی کے عالم میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ اپنے بیان میں سلیم حیدر نے کہا کہ پاکستان کی آزادی کی سب سے زیادہ خوشی مہاجروں کو ہوتی ہے، اس لئے کہ انہوں نے کتنی قربانیاں دی ہیں، اس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

سلیم حیدر نے کہا کہ مہاجروں کی قربانیوں کے بعد بننے والے پاکستان میں جس طرح مہاجر تاریخ کو مسخ کیا جا رہا ہے، اور جس طرح مہاجر تشخص کی تذلیل کی جا رہی ہے، وہ ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک بنانے والے پسماندگی کا شکار ہیں اور جن لوگوں کو صبح اٹھ کر پاکستان آزاد ملا، وہ اس ملک کے وسائل پر قابض ہیں اور تاریخ کو مسخ کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ  کی ولولہ انگیز قیادت اور لیاقت علی خان سمیت دیگر اکابرین ک جدوجہد کے بعد قدرت نے روح زمین پر اتنا زرخیز خطہ ہمیں دیا، لیکن یہاں کے وسائل پر آصف زرداری، نواز شریف جیسے لٹیرے قابض ہوگئے اور انہوں نے اس ملک کا حلیہ بگاڑ دیا۔
خبر کا کوڈ : 810555
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش