0
Saturday 25 Jun 2011 23:39

استقلال پاکستان کنونشن عاشقان شہید حسینی کو نیا عزم اور نیا حوصلہ عطا کرے گا، علامہ ناصر عباس جعفری

استقلال پاکستان کنونشن عاشقان شہید حسینی کو نیا عزم اور نیا حوصلہ عطا کرے گا، علامہ ناصر عباس جعفری
کراچی:اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے افکار و نظریات کی امین اور ان کے مقدس مشن کی وارث ہے اور اپنی تمام توانائیاں افکار قائد کے فروغ کے لیے بروئے کار لا رہی ہے، انشاء اللہ شہید حسینی کی برسی کے حوالے سرزمین اسلام آباد پر منعقد ہونے والے استقلال پاکستان کنونشن میں ملک کے طول و عرض سے آنے والے فرزندان اسلام مجلس وحدت مسلمین کے پرچم کے سائے میں اپنے محبوب رہنما کی روح کے ساتھ تجدید عہد کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ شبیر بخاری اور سیکرٹری اطلاعات سید ناصر عباس شیرازی کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم میڈیا سیل کے انچارج عابد حسین بہشتی بھی موجود تھے۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ قائد شہید نے سرزمین وطن پر ملت اسلامیہ کو باوقار انداز میں زندہ رہنے اور ظلم کے مقابل ڈٹ جانے کا حوصلہ دیا، شہید کے افکار و نظریات ملت کا سرمایہ ہیں، اس لیے ان کی ترویج و اشاعت ہم سب کی دینی و ملی ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا اس وقت ہمار ا ملک تاریخ کے انتہائی نازک دور سے گذ ر رہا ہے، پاکستانی عوام کو مسائل کے گرداب اور معاشی و اقتصادی بحرانوں سے نکالنے کے لیے عزم حسینی کے ساتھ میدان عمل میں اترنے کی ضرورت ہے، انشاء اللہ استقلال پاکستان کنونشن عاشقان حسینی کو نیا عزم اور نیا حوصلہ عطا کرے گا۔ ملاقات کے دوران مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی زیر نگرانی چوبیس جولائی کو منعقد ہونے والے استقلال پاکستان و حمایت مظلومین ریلی کے انتظامات کے حوالے سے باہمی مشاورت کی گئی اور فرزندان اسلام کے اس تاریخ ساز اجتماع کو یادگار بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 81083
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش