0
Monday 27 Jun 2011 08:43

آزاد کشمیر انتخابات، پی پی 20، مسلم لیگ (ن) 9، مسلم کانفرنس 5 پر کامیاب، 2 نشستوں پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی

آزاد کشمیر انتخابات، پی پی 20، مسلم لیگ (ن) 9، مسلم کانفرنس 5 پر کامیاب، 2 نشستوں پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی
مظفر آباد:اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے انتخابات میں چھتیس نشستوں کے نتائج سامنے آ گئے ہیں، پیپلزپارٹی نے 20 مسلم لیگ (ن) نے 9، مسلم کانفرنس نے 5 جبکہ 2 نشستوں پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ آزاد کشمیر کے چاروں سابق وزرائے اعظم بھی اپنی اپنی نشستوں پر کامیاب ہو گئے۔ آزاد کشمیر میں اڑتیس نشستوں پر تین سو اکانوے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔
ایل اے ون میر پور ڈھڈیال سے پیپلزپارٹی کے افسر شاہد، ایل اے 2 میر پور سے پیپلزپارٹی کے چوہدری عبدالمجید، ایل اے3 میر پور سے پیپلزپارٹی کے بیرسٹر سلطان محمود، ایل اے 4 کھڑی شریف میر پور سے پیپلزپارٹی کے ارشد حسین اور ایل اے5 بھمبر1 سے پی پی پی کےچوہدری پرویز اشرف نے کامیابی حاصل کی۔ ایل اے6 ساماہنی سے آزاد امیدوار چوہدری علی شان جیت گئے۔ ایل اے 7 بھمبر سے مسلم لیگ (ن) کے طارق فاروق، ایل اے8 کوٹلی سے مسلم کانفرنس کے ملک نواز، ایل اے 9 کوٹلی نکیال سے پیپلز پارٹی کے چوہدری اقبال، ایل اے10 کوٹلی سے مسلم لیگ (ن) کے راجہ نصیر، ایل اے 11 کوٹلی چڑھوئی سے پیپلزپارٹی کے چوہدری محمد یٰسین اور ایل اے 12سے پیپلز پارٹی کے مطلوب حسین انقلابی کامیاب رہے۔
ایل اے 13 باغ سے مسلم کانفرنس کے سردار عتیق، ایل اے 14باغ وسطی سے پیپلز پارٹی کے سردار قمرالزمان، ایل اے 15 باغ سے مسلم کانفرنس کے سردار امیر اکبر، ایل اے 16 حویلی سے پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل راٹھور، ایل اے 18 پونچھ ہجیرہ سے پیپلزپارٹی کے سردار غلام صادق، ایل اے 19 راولاکوٹ سے پیپلزپارٹی کے سردار یعقوب خان اور ایل 20 پونچھ 4 سے مسلم کانفرنس کے سیاب خالد نے کامیابی حاصل کی۔ ایل اے21 پونچھ 5 سے مسلم لیگ (ن) کے محمد نجیب نقی جیت گئے جبکہ ایل اے22 پونچھ سے مسلم کانفرنس کے فاروق طاہر نےکامیابی حاصل کی۔
ایل اے 23 مظفر آباد وادی نیلم سے پیپلز پارٹی کے میاں وحید، ایل اے 24 مظفرآباد ون سے پی پی کے جاوید ایوب، ایل اے 25 سے پیپلز پارٹی کے بازل حسین نقوی اور ایل اے 27 مظفرآباد 4 سے پیپلز پارٹی کے چوہدری لطیف اکبر 24714 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار فاروق حیدر نے دو نشستوں ایل اے 26 مظفر آباد 6 اور ایل اے 28 مظفر آباد 5 سے کامیابی حاصل کی۔
ایل اے 29، ہٹیاں بالا سے پی پی کے چوہدری رشید کامیاب ہوئے جبکہ ایل اے 31، جموں ٹو کے غیر حتمی نتائج میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری اسماعیل نے کامیابی حاصل کی۔ ایل اے32 جموں3 سیالکوٹ سے مسلم لیگ (ن) کے چوہدری اسحاق کامیاب ہوئے جبکہ ایل اے33 سرگالہ سے کامیاب ہونے والے آزادامیدوار چوہدری محمد حسین نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
ایل اے 34 سے پیپلز پارٹی کے اکبر ابرہیم، ایل اے35 جموں 3 سے مسلم لیگ (ن) کے راجہ صدیق، ایل اے38 ویلی 3 سے مسلم لیگ (ن) کے شوکت شاہ، ایل اے 39 وادی چار راولپنڈی سے پیپلزپارٹی کے اظہر حسین گیلانی اور ایل اے 40 وادی پانچ راولپنڈی سے پیپلز پارٹی کے عبدالسلام بٹ نے معرکہ مار لیا۔
خبر کا کوڈ : 81342
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش