0
Saturday 7 Sep 2019 09:48

رانا ثناءاللہ نے عمران خان کی حکومت کو ظالم قرار دیدیا

رانا ثناءاللہ نے عمران خان کی حکومت کو ظالم قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے ایک بار پھر حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کفر کی حکومت چل سکتی ہے لیکن ظلم کی حکومت نہیں چل سکتی۔ لاہور میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ظلم کی رات بہت جلد ختم ہونیوالی ہے، مجھ پر لگایا گیا الزام جعلی اور یہ فراڈ کیس ہے، سیاسی مخالفین کو جیلوں میں بند کرنا اور جیلوں میں ایذا پہنچانا، اس کے علاوہ حکومت کو کوئی کام نہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا انہوں نے سیاسی انتقام کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا، کفر کی حکومت چل سکتی ہے لیکن ظلم کی حکومت نہیں چل سکتی، ظلم کی حکومت زیادہ دیر نہیں رہ سکتی، حکمران ظالم ٹولہ ہے۔

منشیات کیس میں گرفتار رانا ثناء اللہ کو آج جوڈیشل کمپلیکس میں عدالت کے روبرو پیش کیا گیا تھا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کر دیا تھا جبکہ پولیس کی بھاری نفری احاطہ عدالت کے اندار اور باہر تعینات کی گئی تھی۔ تاہم انسداد منشیات عدالت میں جج کی عدم موجودگی کے باعث رانا ثناء اللہ کے کیس پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ عدالت کے ریڈر نے رانا ثناء اللہ کے کیس پر 14 ستمبر کی تاریخ دیدی جبکہ رانا ثناءاللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 814927
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش