0
Tuesday 28 Jun 2011 19:17

صدر زرداری کے ہوتے ہوئے منصفانہ الیکشن نہیں ہو سکتے، آزاد کشمیر میں شفاف الیکشن ہوتے تو نتائج کچھ اور ہوتے، نواز شریف

صدر زرداری کے ہوتے ہوئے منصفانہ الیکشن نہیں ہو سکتے، آزاد کشمیر میں شفاف الیکشن ہوتے تو نتائج کچھ اور ہوتے، نواز شریف
لاہور:اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن نے عدالتی احکامات کے باوجود غلط ووٹر لسٹوں پر الیکشن کرانے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ صدر زرداری کے ہوتے ہوئے منصفانہ الیکشن کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ ماڈل ٹاؤن لاہور میں میاں نواز شریف کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں آزاد کشمیر الیکشن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ شفاف الیکشن ہوتے تو نتائج کچھ اور ہوتے، آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر نے پیپلز پارٹی کے چیف پولنگ ایجنٹ کا کردار ادا کیا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے عوام کے پھر بھی شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ان حالات کے باوجود مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا۔ اس حوالے سے تیس جون، یکم اور دو جولائی کو مسلم لیگ کے تنظیمی اجلاس طلب کر لئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 81701
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش