0
Thursday 30 Jun 2011 03:36

پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف واضح اقدامات نہیں کئے، پاکستان میں جمہوریت کا ہونا بھارت کے فائدے میں ہے، من موہن سنگھ

پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف واضح اقدامات نہیں کئے، پاکستان میں جمہوریت کا ہونا بھارت کے فائدے میں ہے، من موہن سنگھ
نئی دہلی:اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خِلاف پاکستان نے واضح اقدامات نہیں کئے ہیں، پاکستان کو اس حوالے سے مزید اقدامات کرنا ہونگے۔ انھوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں کے لیے پاکستان سے مذاکرات جاری رکھنا ہونگے، بھارتی وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار بدھ کی شب یہاں مدیران اخبارات و جرائد اور دیگر صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ ڈاکٹر من موہن سنگھ نے کہا کہ پاکستان کو اندرونی مسائل کا سامنا ہے، حقانی نیٹ ورک کی سرگرمیوں پر بھارت کو تشویش ہے، امید ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو اسکے حال پر چھوڑ دیگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ دورہ پاکستان سے پہلے کوئی ٹھوس پیش رفت ہونی چاہیے۔ افغانستان سے امریکی انخلاء بھارت کے لیے بھی نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان خطے کے مسائل کو چھوڑ کر اپنے امراض کا علاج کرے۔
بھارتی وزیراعظم  نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کا ہونا بھارت کے فائدے میں ہے۔ نئی دہلی میں اخبارات کے ایڈیٹروں سے ملاقات میں بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلقات کی بہتری کیلئے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ بھارتی صحافی کمار کیٹکار کے مطابق وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا کہ اس سے قطع نظر کہ پاکستان میں حکومت اور فوج میں کیا ہو رہا ہے، بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں بہتری دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 81974
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش