0
Sunday 29 May 2011 11:06

پاکستان شدت پسندوں کو قابو کرنے کیلئے موثر کاروائی کرے، دہشت گردی بطور ریاستی پالیسی مہذب دنیا کیلئے ناقابل قبول ہے، منموہن سنگھ

پاکستان شدت پسندوں کو قابو کرنے کیلئے موثر کاروائی کرے، دہشت گردی بطور ریاستی پالیسی مہذب دنیا کیلئے ناقابل قبول ہے، منموہن سنگھ
طیارے سے:اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کو شدت پسندوں کو قابو کرنے کیلئے موثر کاروائی کرنی چاہیے۔ وہ ایتھوپیا سے واپسی پر طیارے میں نیوز کانفرنس کر رہے تھے۔ من موہن سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان سے بات چیت کے تمام ممکنہ موقعوں پر اسے قائل کرنا ہو گا کہ دہشت گردی بطور ریاستی پالیسی مہذب دنیا میں لوگوں کیلئے ناقابل قبول ہے۔ پاکستان کے پڑوسی اس صورت حال سے پریشان ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان جاگے اور دہشت گردی کے عفریت سے نمٹے، جو نہ صرف خود اس کیلئے بلکہ جنوبی ایشیا کیلیے بھی بڑا خطرہ ہے۔ بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ مضبوط، مستحکم اور پرامن پاکستان بھارت کے مفاد میں ہے۔







Print

خبر کا کوڈ : 75285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش