0
Sunday 6 Oct 2019 19:43

مولانا فضل الرحمان مودی و بھارت کی ایماء پر یہ کام کررہا ہے، حلیم عادل شیخ

مولانا فضل الرحمان مودی و بھارت کی ایماء پر یہ کام کررہا ہے، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کل امن اور پی ٹی آئی دشمنوں نے ہمارے کارکن کو قتل کیا، آصف ہارون کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں، ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، اس وقت سندھ میں جو حق و سچ کی بات کرنے والے کو موت کے منہ سلا دیا، ہم ٹارگٹ کلنگ والا پرانا کراچی واپس نہیں چاہتے، اس سے قبل فردوس شمیم نقوی کے کوآرڈینیٹر کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، متعلقہ ادارے آصف کے قاتلوں کو گرفتار کرکے پیش کریں، سندھ پولیس کو پیپلز پارٹی کی حکومت نے گھر کی لونڈی بنالیا ہے، طالبہ مصباح کو بھی دن دہاڑے قتل کردیا گیا، سںندھ میں لاء اینڈ آرڈر کے حالات بہت خراب ہیں، پولیس کسی بھی دباؤ کا حصہ نہ بنے، پیپلز پارٹی نے پہلے سندھ کو ایڈز لگایا، تھر میں بچے مارے، سندھ میں کتا مار ویکسین ختم کردی گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاف ہاؤس کراچی میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کے ہمراہ پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری محفوظ ارسانی اور سیکریٹری اطلاعات و رکن سندھ اسمبلی صدیقی، فنانس سیکریٹری سندھ ارسلان مرزا بھی موجود تھے۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ آج پیپلز پارٹی رہنما اپنی مجرمانہ غفلت کو چھپانے کے لئے شوشے چھوڑتے رہے ہیں، پی پی والے سںدھیوں کو بچانے کی بات نہیں کرتے، سندھ بچانے چلے ہیں، عمران خان نے کہہ دیا ہے سندھ کو کچھ نہیں ہورہا۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان جیسے لوگ اپنے حلیہ کو دیکھیں، مولانا فضل الرحمان نے کل کہا کہ ہماری جنگ جاری رہے گی، اور پورا ملک میدان جنگ ہوگا، یہ مولانا مودی و بھارت کی ایما پر یہ کام کررہا ہے، جب نواز شریف و زرداری ملک لوٹ رہے تھے تب مولانا نے جنگ نہیں کی، عوامی مفاد کے لئے کبھی جنگ نہیں کی، عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ اچھے سے لڑا ہے، مولانا فضل الرحمان کو تو جماعت اسلامی بھی سپورٹ نہیں کر رہی، احتجاج کا حق آپکو حاصل ہے، لیکن افراتفری کا نہیں، جن جماعتوں کے لیڈرز سلاخوں کے پیچھے ہیں، ان جاعتوں نے مولانا کے ڈیزل و حلوے کا انتظام کردیا ہے، جب ملک کرپشن و قرضوں میں ڈوب رہے تھے تب کیوں نہیں احتجاج کیا؟ اس ملک کا مینڈیٹ تحریک انصاف کے ساتھ ہے، مولانا فضل الرحمان خود بتائیں کہ مولانا طارق جمیل سے زیادہ لوگ آپکو چاہتے ہیں؟ کشمیر کے مقدمے پر علما کرام بھی عمران خان کی حمایت کررہے ہیں، قانون کسی کو بھی ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے، مولانا اپنے ساتھ ورکر لے کر آئیں، لیکن مدارس کے بچوں کو لانے نہیں دیں گے، پیپلز ہارٹی اور ن لیگ اپنے لیڈران کی جنگ عدالتوں میں لڑیں، مولانا کے کندھے پر بندوق چلانے نہیں دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 820492
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش