0
Sunday 3 Jul 2011 20:00

اسلام آباد،امریکی سفارت خانے میں ہم جنس پرستوں کا اجتماع

اسلام آباد،امریکی سفارت خانے میں ہم جنس پرستوں کا اجتماع
لاہور:اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں امریکی سفارت خانے نے پہلی بار وفاقی دارالحکومت میں ہم جنس پرستوں کے جشن کی تقریب منعقد کی، جس میں شرکاء کو پاکستان میں بھی امریکہ کی جانب سے اس مقصد کیلئے حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا گیا۔ امریکی سفارت خانے کی جانب سے گذشتہ 26 جون کو جاری پریس ریلیز میں یہ بات عام کی گئی کہ ناظم الامور رچرڈ ہوگلینڈ اور گیزاینڈلیبیئنس ان فارن افیئرز ایجنسیز (جی ایل آئی ایف اے اے) کے ارکان نے امریکی سفارت خانے میں پہلے ہم جنس پرستوں کے جشن کی تقریب گذشتہ 26 جون کو منعقد کی۔
پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ پاکستان میں ایک ایسے وقت جب انتہا پسند عناصر پورے معاشرے کو نشانہ بنائے ہوئے ہیں، ایسے میں اجتماع میں انسانی حقوق اور ہم جنس پرستوں کے حقوق کیلئے امریکی سفارت خانے کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا گیا۔
اس تقریب میں مشن آفیسرز، امریکی فوجی نمائندوں، غیرملکی سفارتکار اور پاکستان میں گے، لیسبین، ہائی سیکسوڈل اینڈ ٹرانس جینڈر (جی ایل بی ٹی) ایڈووکیسی گروپ کے نمائندوں سمیت 75 افراد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے رسمی ریمارکس میں ناظم الامور نے امریکی صدر باراک اوباما کے 31 مئی 2011 کے  اعلان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم جنسی و صنفی شناخت سے ماوراء تمام کیلئے مساوی حقوق کی جدوجہد خود کو ازسرنو وقف کرتے ہیں۔
پاکستانی ہم جنس پرستوں کو مخاطب کرتے ہوئے امریکی ناظم الامور نے کہا گو کہ ان کی جدوجہد ابتدائی مراحل میں ہے لیکن انہوں نے واضح کیا کہ امریکی سفارت خانہ نہ صرف ان کا حامی بلکہ ہر قدم پر ان کے شانہ بشانہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 82715
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش