0
Sunday 3 Jul 2011 21:17

پاکستان کے وجود کو بچانے کیلئے میدان عمل میں کود جانے کا وقت ہے، متحدہ سمیت تمام جماعتیں گرینڈ الائنس میں شامل ہوں، شہباز شریف

پاکستان کے وجود کو بچانے کیلئے میدان عمل میں کود جانے کا وقت ہے، متحدہ سمیت تمام جماعتیں گرینڈ الائنس میں شامل ہوں، شہباز شریف
لندن:اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ متحدہ سمیت تمام جماعتوں کو گرینڈ اپوزیشن میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے مذاکرات کیلئے کوئی شرط نہیں۔ لندن میں ہیتھرو ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان انتہائی ابتر صورت میں ہے، تمام سیاسی جماعتوں بشمول ایم کیو ایم کو متحد ہو کر سوچنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ متحدہ سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو دعوت ہے کہ گرینڈ اپوزیشن میں شامل ہوں، کسی بھی سیاسی جماعت سے مذاکرات کیلیے کوئی شرط نہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وجود کو بچانے کیلئے میدان عمل میں کود جانے کا وقت ہے، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دورہ برطانیہ کا مقصد سرمایہ کاری میں تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو اپوزیشن میں خوش آمدید کہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ گرینڈ اپوزیشن الائنس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے، رانا ثناءاللہ نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بدترین دھندلی ہوئی ہے، دوبارہ انتخابات کرائیں جائیں۔
خبر کا کوڈ : 82718
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش