0
Saturday 30 Nov 2019 22:57

پاراچنار میں مسیحی نوجوان نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

پاراچنار میں مسیحی نوجوان نے ایمانداری کی مثال قائم کردی
اسلام ٹائمز۔ ایمانداری کے لئے کسی مذھب، لسان و لباس کی قطعی ضرورت نہیں ہوتی، یہ نوجوان پاراچنار کا رہائشی عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والا وقار مسیح ہے، جو ہر روز صبح سویرے سبزی کا ٹھیلہ لگا کر اپنے بچوں کے لیے رزق حلال کماتا ہے، گذشتہ روز 10 بجے ایک آدمی اس سے سبزی خریدنے آیا، سبزی خرید کر وہ آدمی جا چکا تھا لیکن وہ اپنے پیسے جو کہ 7 لاکھ تھے، وقار مسیح کے ہاں بھول گیا، پھر چند گھنٹوں کے بعد آکر اس آدمی نے پوچھا کہ میں ادھر پیسے تو نہیں چھوڑ گیا ہوں۔؟ تو اس مسیحی نوجوان کی ایمانداری نے اس آدمی کو حیران کردیا اور اس آدمی کو اپنے 7 لاکھ روپے واپس کردئیے، یہ بات صرف ایک دکاندار کی نہیں ہے بلکہ انسانیت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 829996
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش