0
Tuesday 5 Jul 2011 15:56

امریکی سفیر کو پاکستان دستور اور عوام کے جذبات کو مجروح کرنے کے جرم میں فوری ملک بدر کیا جائے، اسد اللہ بھٹو

امریکی سفیر کو پاکستان دستور اور عوام کے جذبات کو مجروح کرنے کے جرم میں فوری ملک بدر کیا جائے، اسد اللہ بھٹو
کراچی:اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو نے امریکی سفارت خانے میں غیراخلاقی سرگرمی پر مبنی تقریب پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی سفیر کو ناپسنددیدہ شخصیت قرار دیکر ملک سے فوری طور نکال دیا جائے اور حکومت پاکستان امریکہ سے شدید احتجاج کر کے قوم کے جذبات کی نمائندگی کرے۔ انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ پاکستان میں واقع امریکی سفارت خانے میں ہم جنس پرستوں کا اجتماع نظریہ پاکستان سے متصادم ہے۔ امریکی سفیر نے اس کا اہتمام اور بدکرداروں کی حمایت کر کے پاکستان کے عوام سمیت امت رسول ص کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے نیز امریکی صدر اوبامہ کے بیان سے یہ تاثر ملتا ہے کہ امریکہ دنیا بھر میں بدکرداروں کے سرپرستی کا کردار ادا کر رہا ہے جبکہ دنیا کے کسی بھی مذہب اور تہذیب میں بدکرداری کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوبامہ کی بدکرداروں کی حمایت کی پالیسی انسانیت دشمنی ہے، لہٰذا حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ امریکہ کے ساتھ شدید احتجاج کر کے پاکستانی قوم کی جذبات کی نمائندگی کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ امریکی سفیر کو پاکستان کے دستور اور عوام کے جذبات کو مجروح کرنے کے جرم میں ناپسندیدہ شخصیت قرار دیکر فوری ملک بدر کیا جائے۔ جماعت اسلامی امریکہ کی سرپرستی کے مکروہ عزائم کے خلاف عوام کو منظم کرے گی اور رابطہ عوام مہم کے ذریعے پوری قوم کو متحد کر کے پاکستان کو بدکرداروں سے نجات دلائے گی۔
خبر کا کوڈ : 83087
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش