0
Tuesday 5 Jul 2011 18:59

بگ بورڈ سکینڈل کیس میں عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے گا، سید مہدی شاہ

بگ بورڈ سکینڈل کیس میں عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کیا جائے گا، سید مہدی شاہ
گلگت:اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ بگ بورڈ سکینڈل کے حوالے سے عدالت جو بھی فیصلہ کریگی اس پر من و عن عمل کیا جائے گا، ابھی کیس عدالت میں ہے اور عدالتی فیصلہ آنے تک انتظار کیا جائے، ہم عدالتی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے بگ بورڈ متاثرین کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، متاثرین نے اس موقع پر وزیراعلٰی سے اپنے کئے ہوئے وعدے پر عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلٰی 11 کروڑ امداد دینے کا وعدہ پورا کریں اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور وطن کارڈ کے ذریعے غرباء و متاثرین کی مالی مشکلات دور کرنے کے ساتھ متاثرین بگ بورڈ کی ہتھیائی گئی 22 کروڑ روپے کی وصولی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 83129
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش