1
0
Monday 4 Jul 2011 20:35

بےروزگار گریجویٹس کے لئے بلا سود قرضے جاری کئے جائینگے، سید مہدی شاہ

بےروزگار گریجویٹس کے لئے بلا سود قرضے جاری کئے جائینگے، سید مہدی شاہ
گلگت:اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لئے حکومت بھرپور توجہ دے رہی ہے، تاکہ سکولوں اور کالجوں سے فارغ ہونے والے طلباء و طالبات معاشرے کے کارآمد شہری ثابت ہوں اور مختلف شعبوں میں خطے کا نام روشن کر سکیں۔ مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت نے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے اور اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کے لئے ٹیچرز کی نئی آسامیاں بجٹ میں رکھی ہیں، جن پر شفاف طریقے سے بہت جلد بھرتیاں عمل میں لائی جائیں گی اور حالیہ ہفتے میں لیکچرارز کی بھی کنٹریکٹ پر بھرتیاں کی گئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ صوبے میں سیاحت اور سرمایہ کاری کو فروغ دے کر صوبے سے بےروزگاری کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، بے روزگاری کے خاتمے کے لئے تمام آسامیوں پر نوکریاں میرٹ کی بنیاد پر کی جائے گی اور گریجویٹس کے لئے بلاسود قرضوں کا پروگرام بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس سے اُمید ہے کہ بے روزگاری پر قابو پایا جاسکے گا۔ اُنہوں نے کہا ہے 30 جون رات 12 بجے کے بعد ایشو ہونے والے چیکس مروجہ طریقہ کار کی وجہ سے کیش نہیں ہو سکے ہیں، صوبائی حکومت اس حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے کہ چیکس کی ادائیگی اور تیاری میں اتنی دیر کیوں لگی اور ذمہ دار افراد کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔

خبر کا کوڈ : 82908
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

pir chaman gul khattak
United States
l am graduate. I need 30 lake loan for business
ہماری پیشکش