0
Tuesday 5 Jul 2011 20:08

عراق،بم دھماکوں اور راکٹ حملے میں 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

عراق،بم دھماکوں اور راکٹ حملے میں 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
بغداد:اسلام ٹائمز۔ عراق کے دارالحکومت بغداد میں دو بم دھماکوں میں 35 افراد جاں بحق اور 28 سے زائد زخمی ہو گئے۔ دوسری طرف گرین زون میں راکٹ حملے سے 4 افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوئے۔ وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق بغداد کے شمالی قصبے Taji میں سرکاری عمارت کے سامنے کھڑی کار کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا، جس سے کم از کم 35 افراد جاں بحق اور 28 سے زائد زخمی ہوئے۔ عراقی حکام کے مطابق گرین زون میں رات گئے راکٹ فائر سے 4 شہری جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے۔ جہاں رہائشیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ گرین زون میں امریکی سفارتخانے میں 4 جولائی کی تقریبات جاری تھیں، وہیں برطانوی سفارتخانہ اور عراقی ہیڈ کوارٹر بھی موجود ہے۔
خبر کا کوڈ : 83156
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش