0
Monday 11 Jul 2011 22:40

امن کی خاطر جانیں دینے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، اسفند یار ولی

امن کی خاطر جانیں دینے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، اسفند یار ولی
پشاور:اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان اور صوبائی صدر سینیٹر افراسیاب خان خٹک نے بٹگرام میں خودکش حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے باچا خان  مرکز پشاور  سے جاری کردہ بیان میں اسفندیار ولی خان نے کہا کہ امن کی خاطر جانیں دینے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، انہوں نے شہید ہونے والوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ معصوم انسانی جانوں کے ذریعے مکروہ ایجنڈے کی تکمیل میں مصروف وطن دشمنوں کا کسی بھی مذہب اور نظریے سے تعلق نہیں بلکہ ان کا مقصد عام لوگوں کومتنفر کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے اکابرین نے بتیس سال قبل اس بات کی نشاندہی کر دی تھی کہ افغانستان کی آگ کو بڑھاوا دینے کے نقصانات سے خود کو نہیں بچایا جا سکے گا اور آج یہی کچھ ہو رہا ہے دونوں رہنماوں نے واقعے میں شہید ہونے والے معصوموںکیلئے بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ درندہ صفت دہشت گردوں کی ناکامی کا اس سے بڑا ثبوت اور کیا ہو گا کہ وہ ہر محاذ پر شکست کھانے کے بعد نہتے لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مذہب کے نام پر انسانی خون بہانے والوں کو نشان    عبرت بنا دے گی اور وہ خدائی عذاب سے بھی نہیں بچ سکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 84381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش