0
Monday 11 Jul 2011 20:04

اے این پی کے وفد کی صدر زرداری سے ملاقات، تمام جماعتوں کیساتھ مفاہمت جاری رکھیں گے، زرداری

اے این پی کے وفد کی صدر زرداری سے ملاقات، تمام جماعتوں کیساتھ مفاہمت جاری رکھیں گے، زرداری
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی نے صدر آصف زرداری کو کراچی میں امن کے قیام کیلئے حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے، صدر زردای نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ کراچی میں امن کے قیام کیلئے فوج طلب کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ عوامی نیشنل پارٹی کے وفد نے ایوان صدر اسلام آباد میں صدر زرداری سے ملاقات کی۔ ترجمان اے این پی زاہد خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ صدر نے کراچی میں کشمنری نظام اور امن و امان کی صورت حال سے متعلق وفد کو اعتماد میں لیا۔ اے این پی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وفد نے کراچی میں قیام امن کیلئے فوج بلانے کی تجویز کی بھی حمایت کی، تاہم صدر نے امید ظاہر کی کہ فوج کو بلائے بغیر مسئلے کو حل کر لیا جائیگا۔ صدر زردای کا کہنا تھا کہ مفاہمت کی حکومتی پالیسی جاری رہیگی اور کسی کیلئے دروازے بند نہیں کئے جائیں گے۔ صدر نے کے ای ایس سی سے متعلق اے این پی کے تحفظات تسلیم کرتے ہوئے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔
دیگر ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں سے مفاہمت کی پالیسی جاری رکھیں گے۔ صدر زرداری سے عوامی نیشنل پارٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں کراچی کی صورتحال کا جائزہ اور کراچی میں امن و امان اور انتظامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد سے گفتگو کے دوران صدر زرداری کا کہنا تھا کہ لوگوں کی جان و مال کی ہر قیمت پر حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ ملاقات کے دوران اے این پی نے کراچی کے لئے حکومتی اقدامات کا خیرمقدم کیا اور سندھ میں حکومتی اقدامات کی حمایت کا اعلان بھی کیا۔ اے این پی کے وفد میں شاہی سید، سینیٹر زاہد خان، جمیلہ گیلانی شامل تھے جبکہ ملاقات میں صوبائی وزیر میاں افتخار حسین اور بشیر بلور نے بھی شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 84349
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش