0
Thursday 20 Feb 2020 18:09

حکومت پنجاب اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اجازت دے، ذاتی معالج نواز شریف

حکومت پنجاب اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اجازت دے، ذاتی معالج نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حکومت پنجاب کو خط لکھا گیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کے اجلاس میں شرکت کے لئے نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر کو ویڈیو لنک پر آنے کی اجازت دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی خصوصی کمیٹی نے مسلم لیگ (ن) کے نمائندوں کو آج کے اجلاس میں طلب کیا تھا، تاہم نوازشریف کے ذاتی معالج نے مؤقف پیش کیا کہ اتنے کم وقت میں اجلاس میں شرکت کرنا ممکن نہیں اس لئے مجھے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اجازت دی جائے۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ کی طرف سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کو خط لکھا گیا جس میں مؤقف پیش کیا گیا کہ حکومت کی ای میل 19 فروری کی رات موصول ہوئی اور گذشتہ روز چوبیس گھنٹے سے بھی کم کے نوٹس پر خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں بلایا گیا، اس قدر کم وقت پر اجلاس میں پیش ہونا ممکن نہیں تھا۔ خط میں مطالبہ کیا گیاکہ خصوصی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے کسی اور تاریخ کا تعین کیا جائے جبکہ نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو ویڈیو لنک پر اجلاس میں شریک ہونے کا انتظام کیا جائے۔
 
خبر کا کوڈ : 845708
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش