0
Thursday 14 Jul 2011 10:57

سیاست کو ذاتی جنگ نہیں بنانا چاہئے، ذوالفقار مرزا کے بیان پر معافی مانگتا ہوں، رحمان ملک

سیاست کو ذاتی جنگ نہیں بنانا چاہئے، ذوالفقار مرزا کے بیان پر معافی مانگتا ہوں، رحمان ملک
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ ذوالفقار مرزا کے بیان پر جس کسی کا بھی دل دکھا اس پر معافی مانگتے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات میں اس طرح کا بیان درست نہیں، ذوالفقار مرزا کو ایسا بیان نہیں دینا چاہئے تھا۔ ایم کیو ایم والے حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں ہمارے بھائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کو ذاتی جنگ نہیں بنانا چاہئے، الطاف حسین سے اپیل ہے کہ وہ درگذر کریں۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا کے بیان پر صدر آصف علی زرداری نے وزیراعلٰی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین قومی رہنما ہیں، بے نظیر بھٹو بھی چاہتیں تھیں کہ الطاف حسین کی پارٹی قومی پارٹی بن جائے۔
خبر کا کوڈ : 84903
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش