0
Tuesday 17 Mar 2020 09:14

کسی وبا کے سبب نماز گھر میں پڑھنا درست عمل ہے، مولانا طارق جمیل

کسی وبا کے سبب نماز گھر میں پڑھنا درست عمل ہے، مولانا طارق جمیل
اسلام ٹائمز۔ ممتاز تبلیغی رہنما مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ  حدیث سے ثابت ہے کہ اگر مسجد آنے میں تکلیف ہو تو نماز گھر پر پڑھی جا سکتی ہے، اس لیے یہ عمل ایمان کی کمزوری بلکہ احتیاطی تدبیر ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ایک حدیث نبوی(ص) سے ہمیں دلیل ملتی ہے کہ مدینہ میں ایک بار بارش ہو رہی تھی، حضرت بلال حبشی(رض) نے اذان دی تو آپ(ص) نے فرمایا کہ بلالؓ اعلان کر دو تمام لوگ نماز اپنے گھروں میں پڑھیں اور مسجد میں نہ آئیں۔
 
مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اس حدیث نبوی(ص) سے ہمیں دلیل ملتی ہے کہ اگر مسجد آنے میں کوئی قباحت ہے تو نماز اپنے گھر میں پڑھ لی جائے، یہ ایمان کی کمزوری نہیں بلکہ احتیاطی تدبیر ہے۔ میزبان نے سوال کیا کہ اگر کورونا وائرس ختم نہیں ہوتا اور نماز جمعہ کا مساجد میں انعقاد نہیں ہوتا تو کیا کیا جائے؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس دلیل کے طور پر اتنی بڑی حدیثؐ موجود ہے کہ فرض نماز کیلئے میرے نبی(ص) نے فرما دیا کہ گھروں میں پڑھو۔
خبر کا کوڈ : 850802
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش