0
Friday 15 Jul 2011 17:31

نوشہرہ میں آپریشن، مبینہ خودکش بمبار ماسٹر مائنڈ سمیت گرفتار

نوشہرہ میں آپریشن، مبینہ خودکش بمبار ماسٹر مائنڈ سمیت گرفتار
نوشہرہ:اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ آپریشن کر کے مبینہ خودکش بمبار اور ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نوشہرہ کے علاقے اسپین خاک کے ایک مقامی مدرسے پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے مشترکہ آپریشن کر کے ایک مبینہ خودکش بمبار ارشد سمیت حملہ آ وروں کو تیار کرنے اور سامان فراہم کرنے والے ماسٹر مائنڈ مولانا بصیر کو گرفتار کر لیا ہے۔ دونوں مشتبہ افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں افراد کے قبضے سے اہم دستاویزات بھی ملی ہیں، جس کی روشنی میں تحققیات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 85193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش