0
Monday 23 Mar 2020 19:30

وزیراعلیٰ پنجاب سے کور کمانڈر لاہور کی ملاقات، کورونا کیخلاف مشترکہ کاوشوں پر اتفاق

وزیراعلیٰ پنجاب سے کور کمانڈر لاہور کی ملاقات، کورونا کیخلاف مشترکہ کاوشوں پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں جنرل آفیسر کمانڈنگ 10 ڈویژن میجر جنرل محمد انیق الرحمن ملک، جنرل آفیسر کمانڈنگ 11 ڈویژن میجر جنرل محمد یوسف نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد عامر مجید، چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کیپٹن (ر) محمد عثمان، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب، سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ اور متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کیلئے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس کے شرکاء نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے پر اتفاق کیا۔ کور کمانڈر کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات پر 100 فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مشترکہ طور پر اقدامات کئے جائیں گے، کور کمانڈر لاہور کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پنجاب حکومت کیساتھ بھرپور تعاون کریں گے، یہ ہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے، جس کیلئے اجتماعی کاوشوں کو موثر انداز میں بروئے کار لانا ہو گا۔ وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے آرٹیکل 245 کے تحت فوج سے مدد طلب کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 852133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش