0
Wednesday 8 Apr 2020 00:11

شمالی وزیرستان اور مہمند میں فورسز کی کارروائی، 7 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان اور مہمند میں فورسز کی کارروائی، 7 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 7 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی وزیرستان اور مہمند میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے گاؤں اِدل خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات موصول ہونے پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی، جس کے دوران فرار کی کوشش کرنے والے 4 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مہمند میں بھی سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بھارتی ادویات، اسلحہ، مواصلاتی آلات، لٹریچر اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 855302
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش