0
Thursday 23 Jul 2009 15:09

دہشت گردوں سے ملنے والا اسلحہ امریکی اور روسی ساختہ ہے،رحمن ملک

دہشت گردوں سے ملنے والا اسلحہ امریکی اور روسی ساختہ ہے،رحمن ملک
اسلام آباد،پیرس: وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ سوات مالاکنڈ میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے ملنے والا زیادہ تر اسلحہ امریکی اور روسی ساختہ ہے۔ سوات مالاکنڈ میں آپریشن کے دوران حراست میں لئے گئے 500 سے زائد دہشت گردوں میں سے 90 فیصد غیر ملکی ہیں، براہمداغ بگٹی پاکستان اور اسلام دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہے اور اس کی حوالگی کیلئے افغان حکومت کو 3 خطوط لکھے ہیں اس سلسلے میں قوم جلد خوشخبری سنے گی۔ اپنے ایک انٹرویو میں رحمن ملک نے کہا کہ دہشت گردوں سے ملنے والے امریکی ساخت کے اسلحہ کے بارے میں امریکہ سے وضاحت طلب کرنے پر بتایا گیا ہے کہ ان کا اسلحہ چوری ہوا تھا، ہم نے نیٹو اور افغانستان حکومت کو کہہ دیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہم نے بہت کچھ کیا ہے اور کر رہے ہیں اب آپ بھی ایسا ہی کریں۔ انہوں نے کہا دہشت گردوں نے باجوڑ سے کنڑ کے علاقے تک دو دو میل سرنگیں بنا رکھی تھیں۔ دریں اثناء فرانس میں انسداد دہشت گردی کے خصوصی ادارے کے ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقع پر بات کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا کہ دہشت گردوں کو پوری دنیا میں کہیں بھی پناہ نہیں ملے گی۔ عالمی برادری دہشتگردی کے خلاف متحد ہو چکی ہے۔ 

خبر کا کوڈ : 8618
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش