0
Wednesday 13 May 2020 19:02

کراچی، ایس او پی کی خلاف ورزی پر زینب مارکیٹ سمیت کئی کاروباری مراکز سیل

کراچی، ایس او پی کی خلاف ورزی پر زینب مارکیٹ سمیت کئی کاروباری مراکز سیل
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ایس او پی کی خلاف ورزی پر زینب مارکیٹ کو سیل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں ضلعی انتظامیہ نے ایس او پی کی خلاف ورزی پر زینب مارکیٹ کو سیل کر دیا، جبکہ مارکیٹ جانے والی سڑک کو ٹریفک کیلئے بھی بند کر دیا گیا ہے، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اور دکانداروں میں تلخ کلامی بھی دیکھنے میں آئی۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ ایس او پی کی خلاف ورزی پر زینب مارکیٹ کو سیل کیا گیا، دکانداروں نے سینیٹائزر، ماسک اور گلووز نہیں پہن رکھے تھے، جبکہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہم ایس او پی پر مکمل عملدرآمد کر رہے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر آصف رضا چانڈیو کا کہنا ہے کہ مدینہ سٹی مال، انٹرنیشنل مارکیٹ، وکٹوریہ مارکیٹ سمیت 4 کاروباری مراکز بھی سیل کیے گئے ہیں، تمام مارکیٹیں ایس او پی کی خلاف ورزی پر سیل کی گئی ہیں، عوام کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، مارکیٹ عہدیداروں سے ملاقات اور ان کی یقین دہانی کے بعد ہی مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 862493
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش