0
Monday 18 May 2020 14:54
ہفتہ اتوار کو کاروبار بند رکھنے کا حکم کالعدم

پاکستان میں 42 ہزار 125 کورونا کیسز، 903 افراد جاں بحق، 188 جاں بہ لب

11 ہزار 922 مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب
پاکستان میں 42 ہزار 125 کورونا کیسز، 903 افراد جاں بحق، 188 جاں بہ لب
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 42 ہزار 125 ہو گئی ہے جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 903 ہو چکی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 13 ہزار 925 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 3 لاکھ 87 ہزار 335  ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 974 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ پنجاب میں 15 ہزار 346، سندھ میں 16 ہزار 377، خیبر پختونخوا 6 ہزار 61، بلوچستان میں 2 ہزار 692، اسلام آباد 997، گلگت بلتستان 540 اور آزاد کشمیر میں 112 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے مجموعی طور پر 11 ہزار 922 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 30 مصدقہ مریض زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 903 ہو گئی ہے، خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 318 اموات ہوئی ہیں، سندھ میں 277، پنجاب میں 260، بلوچستان میں 36، اسلام آباد میں 7، گلگت بلتستان میں 4 جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے سبب ایک فرد جان کی بازی ہار چکا ہے۔ کورونا وائرس کے 188 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

حکومت نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ملک بھر کے 86 لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد میں 104 ارب 91 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کر دی ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بنچ کورونا ازخود نوٹس کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے بذریعہ وڈیو لنک کراچی سے دلائل دیئے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیا ہفتے اور اتوار کو سورج مغرب سے نکلتا ہے؟ کورونا وائرس ہفتے اور اتوار کو کہیں چلا نہیں جاتا، کیا وبا نے حکومتوں سے وعدہ کر رکھا ہے وہ ہفتہ اور اتوار کو نہیں آئے گی؟ این ڈی ایم اے نے کورونا از خود نوٹس کیس میں 123 صفحات پر مشتمل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی ہے جس میں کورونا سے نمٹنے کے لیے کئے گئے اقدامات اور سرحدوں پر قرنطینہ مراکز کے حوالے سے تفصیلات بھی شامل ہے۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کیپٹن (ر) محمد عثمان نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری حضرات کے لیے ایس او پیز کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق دکان یا کاروباری مرکز پر حکومت کی مہیا کردہ احتیاطی تدابیر نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔
خبر کا کوڈ : 863395
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش