0
Tuesday 26 May 2020 23:17

سندھ میں کورونا کے خوف میں مبتلا مریضوں کیلئے اچھی خبر

سندھ میں کورونا کے خوف میں مبتلا مریضوں کیلئے اچھی خبر
اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ کے محکمہ صحت نے کورونا مریضوں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کر دی۔ کورونا کے خوف میں مبتلا مریضوں کیلئے یہ اچھی خبر دی گئی ہے کہ متاثرہ مریضوں کو بار بار ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے کورونا ٹیسٹنگ سے متعلق نئی ایڈوائزری جاری کی ہے، جس کی روشنی میں سندھ حکومت نے بھی کورونا پازیٹو مریضوں کیلئے طریقہ کار تبدیل کر دیا۔ نئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اگر علامات دس روز میں ختم ہو جائیں، تو آئسولیشن ختم کر دیں۔ محکمہ صحت کی ہیلتھ ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ اگر کورونا پازیٹو رپورٹ ہونے کے دس روز بعد علامات ظاہر نہ ہوں، تو پھر آئسولیشن یا دوبارہ ٹیسٹ کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی ایڈوائزری کے مطابق دس روز میں مدافعتی نظام فعال ہوکر وائرس کو ختم کر دیتا ہے۔ جیلوں، ہاسٹلز میں رہنے والے کورونا پازیٹو مریضوں پر نئی ہیلتھ ایڈوائزری کا اطلاق نہیں ہوگا، جبکہ کینسر اور دیگر دائمی امراض کے شکار کورونا پازیٹو مریض آئسولیشن ختم کرنے سے پہلے دو ٹیسٹ لازمی کراِئیں گے۔
خبر کا کوڈ : 864916
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش