0
Thursday 21 Jul 2011 18:56

جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ناکام بنادیں گے، وزیراعظم

جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ناکام بنادیں گے، وزیراعظم
لندن:اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم پر سب نے سبز باغ دکھائے، کام کسی نے نہیں کیا، ان کا کہنا ہے کہ جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ناکام بنا دیں گے۔ لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نو سال تک ملک کے سیاہ و سفید کے مالک رہے، انہوں نے کالا باغ ڈیم کیوں نہیں بنایا۔ ہمار موقف ہے کہ کالا باغ ڈیم تمام صوبوں میں اتفاق رائے کے بعد بننا چا ہئیے۔ دوتہائی اکثریت رکھنے والے بھی کالا باغ ڈیم بنانے میں ناکام رہے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جمہوریت کو پٹٹری سے اتارنے کیلئے کرپشن کا سہارا لیا گیا، کرپشن الزامات پر فارغ ہونے والے بھی آج ہم پر کرپشن کا الزامات لگا رہے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی واپسی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، ایم کیو ایم نے تمام اہم فیصلوں پر حکومت کی حمایت کی۔ 
خبر کا کوڈ : 86493
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش