0
Saturday 23 Jul 2011 01:00

ہیلری کلنٹن کی حنا ربانی کھر کو وزیر خارجہ بننے پر مبارکباد، دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کل انڈونیشیا کے شہر بالی میں ہوگی

ہیلری کلنٹن کی حنا ربانی کھر کو وزیر خارجہ بننے پر مبارکباد، دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کل انڈونیشیا کے شہر بالی میں ہوگی
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے خط لکھ کر وزیر خارجہ حنا ربانی کو عہدہ سنھبالنے پر مبارکباد دی ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیکرٹری خارجہ کلنٹن نے دو طرفہ تعلقات میں اضافے کے لیے حنا ربانی کھر سے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ وہ انڈونیشیا کے شہر بالی میں حنا ربانی کھر سے ملاقات کریں گی۔
ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق، دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کل انڈونیشیا کے شہر بالی میں ہوگی۔ ملاقات میں صدر آصف علی زرداری کے مجوزہ دورہ امریکہ اور امریکی صدر اوبامہ کے مجوزہ دورہ پاکستان پر بات ہو گی۔ پاک امریکہ، وزرائے خارجہ انڈونیشیا کے شہر بالی میں ہونے والی، آسیان ریجنل فورم میں شرکت کریں گی۔
خبر کا کوڈ : 86691
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش