0
Sunday 24 Jul 2011 17:33

نواز شریف نے پارٹی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا، ن لیگ کی مرکزی جنرل کونسل کے انتخابات 27 جولائی کو ہونگے

نواز شریف نے پارٹی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا، ن لیگ کی مرکزی جنرل کونسل کے انتخابات 27 جولائی کو ہونگے
 اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی انتخابات کے لیے تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ انتخابات بدھ 27 جولائی کو ہوں گے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ سنٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس بدھ 27 جولائی کو ہو گا، جس میں ‌صدر اور دیگر عہدیداروں کا اعلان کیا جائے گا۔ عہدیداران کے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کا بھی اعلان کیا گیا ہے جس کے ارکان میں اقبال ظفر جھگڑا، ایم حمزہ، ممنون حسین، چنگیز خان مری، شاہ غلام قادر، پیر صابر شاہ اور حاجی اکبر شامل ہیں۔ بدھ کو ہونے والے پارٹی کے سنٹرل کمیٹی کے اجلاس میں ‌نواز، شہباز کے علاوہ 25 سو ن لیگ کے ارکان اور ملک بھر سے مبصرین بھی شرکت کریں ‌گے۔
مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے پارٹی کی مرکزی جنرل کونسل کے انتخابات کے لیے سات رکنی الیکشن کمیشن کا اعلان کر دیا الیکشن کمیشن کے ارکان میں اقبال ظفر جھگڑا، ایم حمزہ، ممنون حسین، چنگیز خان مری، شاہ غلام قادر، پیر صابر شاہ اور حاجی اکبر شامل ہیں، مرکزی جنرل کونسل کے 27 جولائی کے اجلاس میں پارٹی کے مرکزی عہدیداروں کا انتخاب کیا جائے گا، انتخابات کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہوں گے، جس میں نواز شریف، شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کی تمام اعلٰی قیادت شریک کے علاوہ ملک بھر سے 2500 ارکان اور مبصر شریک ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 87025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش